سپریم کورٹ نے آج کہا کہ 18-2017 کا عام بجٹ روایت سے ہٹ کر قبل از وقت پیش کرنے سے حکومت کو روکنے کا کوئی قانونی ضابطہ نہیں ہے۔چیف جسٹس جگدیش سنگھ کیہر کی صدارت والی بنچ نے درخواست گزار وکیل منوہر
لال شرما سے کہا کہ اس معاملے پر سماعت کی آئندہ تاریخ پر وہ پوری تیاری کے
ساتھ آئیں۔عدالت نے عرضی گزار مسٹر شرما یہ کو بتانے کے لیے بھی کہا کہ کیا قانون میں
حکومت کو اس فیصلے سے روکنے کا کوئی بندوبست ہے؟ بنچ کے دوسرے جج ڈی وائی
چندرچوڑنے مسٹر شرما سے کہا کہ اگر یکم فروری کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے سے
متعلق کوئی تجویز ہے تو اسے عدالت کو دکھائیں۔